عام آدمی پارٹی کانجیب جنگ پروار،گھوٹالہ کاالزام لگایا،کہا،خودکودہلی کاوائسرائے سمجھتے ہیں
نئی دہلی 15اکتوبر(آایس اونیوز ؍ئی این ایس انڈیا)آپ حکومت کے فیصلوں سے منسلک فائلوں کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کو تحلیل کرنے کی دہلی کابینہ کی اپیل کولیفٹننٹ گورنرکی طرف سے ٹھکرائے جانے کے بعد عام آدمی پارٹی نے آج ان کونشانہ بنایااور انہیں’’بی جے پی ترجمان’’قراردیا۔آپ کے سینئر لیڈر آشوتوش نے کہاکہ لیفٹننٹ گورنر جنگ کو بی جے پی کے سیاسی ترجمان کی طرح برتاؤکرنا چھوڑ دینا چاہئے۔وہ اپنے غیر آئینی اور غیر قانونی کاموں کو پردہ ڈالنے کیلئے نریندر مودی کے سانچے کاسہارالے رہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ جنگ اس کمیٹی کے بہانے ایک منتخب حکومت کو دھمکی دے رہے ہیں۔آپ ترجمان نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ لیفٹننٹ گورنر خود کو دہلی کا وائسرائے سمجھتے ہیں۔اب تو وہ غیر آئینی کام کرنے لگے ہیں اور اسی کے تحت انہوں نے شنگلو کمیٹی کا قیام کیا ہے۔وہ دہلی کی چنی ہوئی حکومت سے اتنی نفرت کرنے لگے ہیں کہ وہ منتخب کردہ نمائندوں کو پولیس اور سی بی آئی سے ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔غور طلب ہے کہ کل جنگ نے شنگلو کمیٹی کو تحلیل کرنے سے متعلق دہلی کابینہ پر زور دیا کو مسترد کر دیا اور اس کمیٹی کی مدت چھ ہفتے کیلئے اور بڑھا دی۔دہلی میں انتظامی حالت کولے کرہائی کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد جنگ نے اس کمیٹی کی تشکیل دی تھی۔یہ کمیٹی کیجریوال حکومت کے فیصلوں سے منسلک تقریباََ400فائلوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔آشوتوش نے الزام لگایاکہ نجیب جنگ صاحب کا نام خود کئی گھوٹالوں میں شامل ہے جس کی جانچ تک نہیں کرائی جا رہی ہے۔سی این جی فٹنس گھوٹالے میں ان کا نام ہے جس کی جانچ کی بات اے سی بی نے ایک بار بھی نہیں کی۔